ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : ’پنچ مسالی ‘لنگایت  سماج کو پسماندہ طبقات میں شامل کرنے کی مخالفت۔ پسماندہ طبقات محاذ نے دیا میمورنڈم

بھٹکل : ’پنچ مسالی ‘لنگایت  سماج کو پسماندہ طبقات میں شامل کرنے کی مخالفت۔ پسماندہ طبقات محاذ نے دیا میمورنڈم

Wed, 11 Nov 2020 20:06:54    S.O. News Service

بھٹکل،11؍نومبر (ایس او نیوز) پسماندہ طبقات کے محاذ نے ریاستی گورنر کے نام ایک میمورنڈم دیا ہے جس میں ’پنچ مسالی‘ لنگایت طبقے کو پسماندہ طبقات کے زمرے میں شامل کرنے کی مخالفت کی گئی ہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ملک کو ترقی دلانے میں آبادی کا اکثریتی حصہ رہنے والے  پسماندہ طبقات کے افراد نے ہی بڑا اہم کردا ر ادا کیا ہے۔ لیکن  آزادی کے 7برس بعد بھی پسماندہ طبقات کا ہی سب سے زیادہ استحصال ہورہا ہے۔اتنے برسوں سے اقتدار پر آنے والی حکومتوں نے ابھی تک پسماندہ طبقات کی کیفیت اور صورتحال کے بارے میں صحیح طور پر سروے تک نہیں کروایا ہے، جس کی وجہ سے ملازمتوں کے حصول میں انہیں دشواریاں پیدا ہورہی  ہیں۔

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست کرناٹکا میں 308سے زائد مختلف طبقات ہیں جو پسماندہ زمرے میں شامل ہیں۔ مگر ان کے لئے ریزرویشن صرف %15 ہے۔ اس وجہ سے ان کی زندگی بڑی دشوار ہوگئی ہے۔ ایسی صورت میں اب اعلیٰ طبقات سے وابستہ پنچ مسالی لنگایت طبقے کو بھی پسماندہ طبقے میں شامل کرنےکے لئے حکومت پر دباؤ بنایا جارہا ہے ۔ پنچ مسالی طبقہ آبادی کے لحاظ سے بہت بڑا ہےاس لئے اگر ان لوگوں کو پسماندہ زمرے میں شامل کیا گیا تو کم آبادی پر منحصر حقیقی پسماندہ طبقات کا خسارہ ہوگااور وہ ریزرویشن کے فائدوں سے محروم ہوجائیں گے۔اس لئے گورنر سے مداخلت کی اپیل کی گئی اور حکومت کو اس سلسلے میں کسی بھی قسم میں دباؤ کے آگے نہ جھکنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس طرح پسماندہ طبقات کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ٹالنے درخواست کی گئی ہے۔


Share: